اے خدائے جمال زیبائی ۔ اعظم چشتی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 04:05، 24 فروری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: محمد اعظم چشتی {{نعت }} اے خدائے جمال و زیبائی خوب ہے تیری عالم آرائی تو کہا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: محمد اعظم چشتی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


اے خدائے جمال و زیبائی

خوب ہے تیری عالم آرائی


تو کہاں ہے کہاں نہیں ہے تو

محو حیرت ہے تاب گویائی


سب میں موجود اور سب سے جدا

کون سمجھے یہ راز تنہائی


پارہ پارہ قبائے استدلال

ریزہ ریزہ ہے دام جویائی


کیا نظر آئے ما سوا کا جہاں

دیکھ کر تیری شان یکتائی


یاس میں غم میں اور مشکل میں

تیری رحمت ہی سب کے کام آئی


اعظم اس نام سے ہے گلشن میں

زندگی، تازگی و رعنائی


مزید دیکھیے

محمد اعظم چشتی