اے شہ شاہان رسل السلام ۔ مولانا حسرت موہانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:11، 30 جون 2017ء از 39.55.173.38 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: مولانا حسرت موہانی ==== {{نعت}} ==== اے شہ شاہان رسل السلام حاضر دربار ہے پھر یہ غل...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: مولانا حسرت موہانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے شہ شاہان رسل السلام

حاضر دربار ہے پھر یہ غلام


بحر کی آسانی رہ کو چھوڑ کر

خواہش آرام سے منہ موڑ کر


بصرہ و بغداد سے تا کاظمین

ہو کے چلا سوئے مزار حسین


خوبی قسمت جو ہوئی رہنما

بندہ مولائے نجف بھی بنا


پہنچے تو سب ہو گئے تیرے حضور

رنج مبدل بہ سکون و سرور


حاصل حسرت سفر یہ ہو مدام

بیت نبیﷺ سے سوئے بیت الحرام