بڑا احسان ہے مجھ پر خدا کا ۔ انعام الحق معصوم صابری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:54، 4 ستمبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←‏مزید دیکھیے)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: انعام الحق معصوم صابری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ماخذ میں ترمیم کریں]

بڑا احسان ہےمجھ پرخدا کا

کہ میں ہوں امتی خیرالوریٰ کا


مرا دل ہوگیا ہے شاد کتنا

ملا پیغام جب سے مصطفی کا


ذرا جھانکوگے توتم جان لو گے

"مرے اندر اندھیرا ہے بلا کا"


مرا اندر بھی روشن ہوگیا ہے

ثنا گو ہو گیا جب مصطفی کا


ہوئی سرشارایسے روح میری

کہ جیسےجھونکا ہوباد صبا کا


جہاں میں ہرطرف ہے راج ان کا

چلے سکہ ہمیشہ مصطفیٰ کا

خدایا بخش دے صدقےنبی کے

یہ جومعصوم ہے پتلا خطا کا

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

انعام الحق معصوم صابری | انعام الحق معصوم صابری کی حمدیہ و نعتیہ شاعری