بیدم شاہ وارثی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:52، 24 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====سراجا منیرا نگار مدینہ ==== سراجا منیرا نگار مدینہ تجلی مکہ بہار مدینہ گ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نمونہ کلام

سراجا منیرا نگار مدینہ

سراجا منیرا نگار مدینہ

تجلی مکہ بہار مدینہ


گھرا ہوں اکیلا میں اندوہ غم میں

دوہائی ہے اے تاجدار مدینہ


مجھے تجھے بخداے روح مجنوں

میں سو جان سے ہوں نثار مدینہ


الہی دم واپسیں سامنے ہو

وہ محبوب عالم بگار مدینہ


مجھے گردش چرخ گو پیس ڈالے

بنوں پر میں یا رب غبار مدینہ


دل مبتلا کے ٹھکانے نہ پوچھو

جوار محمدﷺ دیار مدینہ


کہاں باغ عالم کی بیدم ہوائیں

کہاں وہ نسیم بہار مدینہ

شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی