تاج مدینہ ۔ ریاض حسین چوہدری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:52، 25 اکتوبر 2019ء از 72.255.7.133 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: ریاض حسین چودھری رحمتہ اللہ علیہ کے حسنِ تغزل کی تجلی ان کے نعتیہ کلام کا اثاثہ ہے۔ اس پہلو کو ان...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

ریاض حسین چودھری رحمتہ اللہ علیہ کے حسنِ تغزل کی تجلی ان کے نعتیہ کلام کا اثاثہ ہے۔ اس پہلو کو انہوں نے ـ’’غزل کاسہ بکف ‘‘ میں بطور خاص موضوع بنایا ہے اور بعد میں بھی اکثر لکھتے لکھتے وہ اس مضمون کو نئے انداز اور نئے لب و لہجہ کے ساتھ پیش کرتے ہیں ۔’’ تاج مدینہ‘‘ میں بھی انہیں اپنے اسلوبِ نعت کی ندرت کا احساس جگہ جگہ اظہار مانگتا نظر آیا ہے۔ دراصل ریاض حسین چودھری صاحب رحمتہ اللہ علیہ یقینا رسول محتشم صلی اللہ علیہ و سلم کے ایک منفرد مدحت نگارہیں۔ انہیں اس ذوق نے کاملاً سمیٹ رکھا ہے۔ وہ ذہنی اور روحانی طور پر عالم برزخ میں بھی خود کو نعت نگاری میں مصروف پاتے ہیں اور روز محشر بھی انہیں اسی منصب کے حوالے سے بلائے جانے کا یقین ہے.

http://riaznaat.com/bookid/19