تبادلۂ خیال سانچہ:واقعہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 23:10، 2 ستمبر 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {| class="wikitable" style="background-color:#DAF7A6; vertical-align:top; margin-left: 10px;" ! style="text-align:right; color: green; background-color:##eae8e0" colspan="8|قص...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search
قصہ اقبال کی ایک رباعی کا
Iqbal Lahori.jpg

ایک صدی سے زائد کا عرصہ ہوا۔ ڈیرہ غازی خان کے ترین قبیلے سے تعلق رکھنے والے اللہ داد خان کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا۔ اس کا نام محمد رمضان رکھا گیا۔ رمضان ہونہار طالب علم نکلا۔ بی۔ اے کے بعد بی ۔ ٹی کا امتحان پاس کیا اور بطور انگلش ٹیچر سرکاری ملازمت اختیار کر لی۔ طبیعت میں فقیرانہ استغنا بھی تھا اور صوفیانہ بے نیازی بھی ۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے اور سرکار انگلیسیہ کا ملازم ہونے کے باوجود کبھی دیسی لباس ترک نہ کیا۔ چہرہ سنت رسول سے سجا تھا ہمیشہ ہاتھہ میں ایک موٹی سوٹی اور کندھے پر بڑا سا تولیہ ڈالے رکھتے۔ فارسی اور اردو کے شعر کہتے ۔ علامہ اقبال کے عشاق میں سے تھے۔ انکے کئی اشعار پہ تضمین کہی جو علامہ نے بہت پسند کی۔ عطائی تخلص اختیار کیا اور محمد رمضان عطائی کہلانے لگے۔ مزید دیکھیے