ثنائے محمد کئے جا رہا ہوں ۔ ندیم نیازی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:11، 23 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: ندیم نیازی ==== {{نعت}} ==== ثنائے محمد کئے جا رہا ہوں اسی آسرے پہ جئے جا رہا ہوں ت...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: ندیم نیازی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ثنائے محمد کئے جا رہا ہوں

اسی آسرے پہ جئے جا رہا ہوں


تصوّر میں دن رات جامِ محبت

پلاتے ہیں وہ میں پئے جا رہا ہوں


محمد کا صدقہ درِ کبریا سے

میں بھر بھر کے جھولی لیے جا رہا ہوں


کٹے میری ہر سانس یادِ نبی میں

دعا یہ خدا سے کئے جا رہا ہوں


ندیم اب عمل پاس کوئی نہیں ہے

انہی کی دہائی دیئے جا رہا ہوں