جب ہوا جیسا ہوا بس اُن کی خاطر ہوگیا ۔ اسد ثنائی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:22، 15 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: اسد ثنائی ==== {{نعت}} ==== جب ہوا جیسا ہوا بس اُن کی خاطر ہوگیا اِس زمین و آسماں کا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اسد ثنائی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جب ہوا جیسا ہوا بس اُن کی خاطر ہوگیا

اِس زمین و آسماں کا حسن ظاہر ہو گیا


کوئی انصاری ہوا کوئی مہاجر ہوگیا

جو ملا اُن سے وہ طیّب اور طاہر ہوگیا


ہے زبانِ شوق پر حق کی تجلی کا سوال

من راٰنی من راٰنی ، حکم صادر ہوگیا


بندگانِ حق کی نظروں میں ہوا ذی احترام

نعت کی راہوں کا جب سے میں مسافر ہوگیا


گنبدِ خضرا کی جانب جب اُٹھی پہلی نظر

آنکھ ناظر ہوگئی اور قلب ذاکر ہوگیا


اے اسدؔ !اُس خواب پر قربان میری زندگی

جس کی میں تعبیر بن کر در پہ حاضر ہوگیا


نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27