جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں ۔ کوثر بریلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:09، 1 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: کوثر بریلوی ==== {{نعت}} ==== جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں یہ تو کر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: کوثر بریلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں

یہ تو کرم ہے انُ کا ورنہ مجھ میں تو ایسی بات نہیں


تو بھی وہیں پہ جا جس در پر سب کی بگڑی بنتی ہے

ایک تری تقدیر بنانا ان کیلئے کچھ بات نہیں


ذکرِ نبی میں جو دن گزرے وہ دن سب سے بہتر ہیں

یادِ نبی میں جو رات گزرے اس سے بہتر رات نہیں


غور تو کر سرکار کی تجھ پر کیسی خاص عنایت ہے

کوثر تو ہے ان کا ثناء خواں یہ معمالی بات نہیں