حزیں صدیقی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:17، 13 جنوری 2019ء از 182.186.83.138 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: حزیں صدیقی کا اصل نام محمد عفیف الدین تھا۔ 1920ءمیں روہتک میں پیدا ہوئے۔ مادری زبان اردو تھی۔ شاعری...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

حزیں صدیقی کا اصل نام محمد عفیف الدین تھا۔ 1920ءمیں روہتک میں پیدا ہوئے۔ مادری زبان اردو تھی۔ شاعری کا آغاز1942ءمیں کیا۔ 1945ءمیں لاہور میں احسان دانش کی شاگردی اختیار کی۔آل انڈیا ریڈیو دہلی سے بطور صداکار وابستہ رہے۔1947ءمیں ہجرت کے بعد ملتان آگئے۔ حزیں صدیقی کا فلمی صنعت سے بھی رابطہ رہا۔شباب کیرانوی کی بعض فلموں کے ڈائیلاگ اور گیت لکھے۔ملتان میں حزیں صدیقی کی بیٹھک ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتی تھی جہاں ہرماہ باقاعدگی سے مشاعرے منعقد ہوتے تھے۔ان کا شعری مجموعہ ”قفس رنگ۔۔۔ (1990 ) ان کی زندگی میں ہی شائع ہوا اور ” حرف ابد“۔۔۔(1996 ) ان کی وفات کے بعد منظرعام پرآیا۔آپ کا 27دسمبر 1995ءکو ملتان میں انتقال ہوا۔