حسن علی خاتم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search



صیغہ غائب میں پیرا گراف کی شکل میں لکھیں مثلا حسن علی فلاں دن فلاں شہر میں پیدا ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ابتدائی زندگی

حسن علی ٣٠ جون ١٩٩٥ کو راولپنڈی میں پیدا ھوۓ. والد کا نام جمشید علی قادری ھے جن کا تعلق ہری پور ہزارہ سے ھے لیکن روزگار کے سلسلے میں پہلے راولپنڈی اور لاھور منتقل ھونا پڑا. ابتدائ تعلیم اپنے والد ھی سے حاصل کی. پرائمری اور سیکنڈری کی تعلیم گیریژن بوائز ھائ سکول جبکہ انٹر کی تعلیم گیریژن کالج براۓ طلبا سے حاصل کی. یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاھور سے بی-ایس-سی الیکٹریکل انجینیئرنگ کرنے کے بعد نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اسلام آباد میں ایم-ایس الیکٹریکل انجینیئرنگ کر رھے ہیں. اس دوران اپنے والد ھی سے فارسی، صرف و نحو، تاریخ، فقہ اور دینیات کے بنیادی اصول سیکھے.

شاعری کی طرف رجحانات

بچپن سے موزوں طبع ھونے کی وجہ سے شعر سننا اور شعر کہنا بہت اچھا لگتا تھا. نو عمری میں ھی غزلوں کی مشق شروع کر دی تھی. مگر نصابی فرائض میں مشغول ھونے کی وجہ سے باقاعدہ طور پر کسی سے اصلاح نہیں لی.

نعت گو شعراء میں احمد رضا خان بریلوی، امیر مینائ، محمد علی ظہوری، مظفر وارثی اور نصیر الدین نصیر سے بے پناہ عقیدت ھے.

اعلیحضرت کی درج ذیل نعت مبارکہ بہت پسند ھے.

وہ کمال_ حسن_ حضور ہے کہ گمان_ نقص جہاں نہیں

یہی پھول خار سے دور ہے، یہی شمع ہے کہ دھواں نہیں

نعت گوئی کا آغاز

والد کی تربیت اور ان کے دل میں موجود عشق_ نبوی کی آگ نے انہیں بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا. طبیعت بھی کچھ موزوں واقع ھوئ تھی اور والد گرامی بھی اکثر اوقات نعتیں گنگناتے رھتے تھے. سو سات سال کی عمر میں جب قدرت نے ان کی زبان سے جو پہلا شعر نکلوایا، وہ نعتیہ ھی تھا.


اور کیا چاھیے، مصطفی جو مل گۓ

دیکھتے ھی دیکھتے فیضانی پھول کھل گۓ


بس پھر کیا تھا. کسی نہ کسی طرح قوافی اور ردیف جوڑ کر نعت مکمل کر لی. اس نعت کے بعد ایک عرصے تک والد کے انتباہ کے باوجود چھپ چھپ کر غزلیں ھی: پڑھتے رھے اور مشق کرتے رھے.

ایک دن اعلیحضرت کا دیوان پڑھا اور رجحانات بدل گۓ. نعت گوئ کی طرف دل مائل ھوا لیکن تعلیمی مصروفیات کی وجہ سے نعت گوئ میں ابھی تک زیادہ مشق نہیں کر سکے.

اعزازات و خدمات

مطبوعات

مشہور نعتیہ کلام

نعت خوانی ، کب شروع کی ۔ استاد کون ہے ۔ مشہور نعت وغیرہ

مزید دیکھیے ۔ یہاں اپنے اردگرد کے مشہور نعت گو شعراء اور نعت خوانوں کے نام لکھیے