"خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا ۔ خالد محمود نقشبندی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 2: سطر 2:


شاعر : [[ خالد محمود نقشبندی ]]
شاعر : [[ خالد محمود نقشبندی ]]
[[زمرہ: خاص نعتیں ]]


==== {{ نعت  }} ====
==== {{ نعت  }} ====

نسخہ بمطابق 18:47، 9 اگست 2018ء


شاعر : خالد محمود نقشبندی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا

آپ آیئں تو میرے گھر میں اجالا ہوگا


حشر میں ہوگا وہ سرکار کے جھنڈے کے تلے

میرے سرکار کا جو چاہنے والا ہوگا


عشق سرکار کی اک شمع جلا لو دل میں

بعد مرنے کے لحد میں بھی اجالا ہوگا


جب بھی مانگو تو وسیلے سے انہی کے مانگو

اس وسیلے سے کرم اور دوبالا ہوگا


حشر میں اس کو بھی سینے سے لگایئں گے حضورﷺ

جس گنہ گار کو ہر ایک نے ٹالا ہوگا


ماہ طیبہ کی تجلی بھی نرالی ہوگی

آپ کے گرد بھی اصحاب کا بالا ہوگا


صلہ نعت نبی پائے گا جس دن خالد

وہ کرم دیکھنا تم دیکھنے والا ہوگا

مزید دیکھیے

خالد محمود نقشبندی