خدا کی بزمِ جہاں پر ہے یہ عنایتِ خاص ۔ اجمل سراج

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:33، 25 مارچ 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: اجمل سراج === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === خدا کی بزمِ جہاں پر ہے یہ عنای...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اجمل سراج

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خدا کی بزمِ جہاں پر ہے یہ عنایتِ خاص

کہ دے کے آپ کو بھیجا گیا ہدایتِ خاص


خدا اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں

نگاہِ شوق میں آیت یہی ہے آیتِ خاص


بجز زیارتِ روئے رسول جنت سے

غرض ہی خاص ہمیں ہے کوئی نہ غایتِ خاص


نبیِ خاتم و ختم الرسل ہیں آپؐ بس آپؐ

نہایتوں میں نہایت ہے۶ یہ نہایتِ خاص


ہم امتی ہیں رعایت یہ خاص ہے ہم سے

خوشا کہ حشر کے دن بھی ہے یہ رعایتِ خاص


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25