خلد مری صرف اس کی تمنا صلی اللہ علیہ والہ وسلم ۔ احمد ندیم قاسمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:01، 12 جولائی 2017ء از 39.55.59.130 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: احمد ندیم قاسمی ==== {{نعت}} ==== خلد مری صرف اس کی تمنا صلی اللہ علیہ والہ وسلم وہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: احمد ندیم قاسمی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خلد مری صرف اس کی تمنا صلی اللہ علیہ والہ وسلم

وہ مرا سدرہ ، وہ مرا طوبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم


اس کا جلال ہے بحر و بر میں ، اس کا جمال ہے کوہ و قمر میں

اس کی گرفت میں عالمِ اشیا صلی اللہ علیہ والہ وسلم


کتنے صحیفے میں نے کھنگالے ، نصف اندھیرے ، نصف اجالے

تو ہی حقیقت ، تو ہی صداقت ، باقی سب کچھ صرف ہیولا


تو نے دیا مفہوم نمو کو ، تو نے حیات کو معنی بخشے

تیرا وجود اثبات خدا کا ، تو جو نہ ہوتا ، کچھ بھی نہ ہوتا