خلق کے سرور شافع محشر صلی اللہ علیہ و سلم ۔ امیر مینائی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:39، 20 جون 2017ء از 39.55.22.243 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: امیر مینائی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== خلق کے سرور شافع محشر صلی ا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: امیر مینائی


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

خلق کے سرور شافع محشر صلی اللہ علیہ و سلم

مرسل دادر خاص پیمبر صلی اللہ علیہ و سلم


نورِ مجسم ،نیرِ اعظم سرور عالم مونس آدم

نوح کے ہمدم، خضر کے رہبر صلی اللہ علیہ و سلم


بحرِ سخاوت ،کانِ مروت ،آیہؔ رحمت، شافعِ اُمت

مالکِ جنت، قاسمِ کوثر صلی اللہ علیہ و سلم


رہبرِ موسیٰ، ہادیؔ عیسیٰ، تارکِ دنیا ، مالک عقبیٰ

ہاتھ کا تکیہ، خاک کا بستر صلی اللہ علیہ و سلم


سردِ خراماں، چہرہ گلستان، جبہ تاباں، مہر درخشاں

سنبل پیچاں، زلف معنبر صلی اللہ علیہ و سلم


قبلہ عالم، کعبہؔ اعظم، سب سے مقدم، راز سے محرم

جانِ مجسم، روحِ مصور صلی اللہ علیہ و سلم


مہر سے مملو ریشہ ریشہ، نعت امیر اپنا ہے پیشہ

ورد ہمیشہ دن بھر شب بھر صلی اللہ علیہ و سلم