"خواہش ہے مجھے ارضِ مدینہ کے سفر کی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
==={{نعت }}===
{{بسم اللہ}}
 
شاعر:  [[مشاہد رضوی]]
 
<ref></ref>==={{نعت }}===


خواہش ہے مجھے ارضِ مدینہ کے سفر کی
خواہش ہے مجھے ارضِ مدینہ کے سفر کی

نسخہ بمطابق 11:48، 30 اپريل 2024ء


شاعر: مشاہد رضوی

<ref></ref>===نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم===

خواہش ہے مجھے ارضِ مدینہ کے سفر کی

توفیق ملے کاش مجھے پھر سے حَضَر کی

کونین ہوئی جس کی تجلی سے فروزاں

ہو دید کبھی مجھ کو بھی اس رشکِ قمر کی

لمحے میں درخشندہ ہوا کوکبِ اقبال

’’جب اپنی طرف آقا و مولیٰ نے نظر کی‘‘

جن راہوں نے قدموں کا لیا آپ کے بوسہ

توصیف رقم کیسے ہو اس راہ گزر کی

خود خالقِ کونین ہے جب آپ کا واصف

مدحت میں ہو پھر تاب بھلا کیسے بشر کی

حالات مرے جب ہیں عیاں شاہِ رسل پر

پھر کیا ہو غرض کچھ بھی مجھے ان کو خبر کی

ہے پیش جو اشعار کا گلدستۂ خوش رنگ

خواہش ہے نہاں قلب ِمشاہدؔ میں اثر کی

یکم رمضان المبارک 1443ھ /3 ؍اپریل 2022ء بروز اتوار

٭٭٭