دست قدرت کے اشارے ڈھونڈتے پھرتے ہو تم ۔ اکرم علی اختر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:49، 20 ستمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: اکرم علی اختر ==== {{نعت}} ==== دستِ قدرت کے اشارے ڈھونڈتے پھرتے ہو تم وہ تو ہیں آقا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اکرم علی اختر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دستِ قدرت کے اشارے ڈھونڈتے پھرتے ہو تم

وہ تو ہیں آقا ہمارے، ڈھونڈتے پھرتے ہو تم


آؤ اس جا پر چلیں جو مرکزِ انوار سے

نورِ وحدت کے نظارے ڈھونڈتے پھرتے ہو تم


ذکرِ آقا باعثِ برکت بھی ہے رحمت بھی ہے

جا بجا رحمت کے دھارے ڈھونڈتے پھرتے ہو تم


ہے خدا کی ذات تو بندے کی شہ رگ کے قریب

دور دور اور مارے مارے ڈھونڈتے پھرتے ہو تم


اہلِ عالم کو دیا درس خودی سرکارﷺ نے

اہلِ دنیا کے سہارے ڈھونڈتے پھرتے ہو تم


وہ تو ملتے ہیں ہمیشہ رفعتِ افلاک میں

پستیوں میں چاند تارے ڈھونڈتے پھرتے ہو تم


جلوہ ہائے نور، اختر جن سے ہیں روشن جہاں

وہ تو ہیں طیبہ میں سارے ڈھونڈتے پھرتے ہو تم