"دلا ہم کو محمد کی حمایت ہے تو کیا غم ہے ۔ عبد الکریم عطا" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: عبد الکریم عطا === {{نعت }} === دِلا ہم کو محمد کی حمایت ہے تو کیا غم ہے اگرچہ کل کے...)
 
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 12:03، 10 نومبر 2017ء


شاعر: عبد الکریم عطا

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دِلا ہم کو محمد کی حمایت ہے تو کیا غم ہے

اگرچہ کل کے دن بھی جو قیامت ہے تو کیا غم ہے


ہمیں حضرت کے کلمہ پاک کا ورد و وظیفہ ہے

اگرچہ قبر کی شدت نہایت ہے تو کیا غم ہے


رہیں گے مومنو خلد بریں میں عیش و عشرت سے

اگر دنیائے فانی میں مصیبت ہے تو کیا غم ہے


عطاؔ خاطر پریشاں ہو نہ محشر کے عذابوں سے

تجھے نعت نبی لکھنے کی عادت ہے تو کیا غم ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام