دلا ہم کو محمد کی حمایت ہے تو کیا غم ہے ۔ عبد الکریم عطا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:00، 10 نومبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: عبد الکریم عطا === {{نعت }} === دِلا ہم کو محمد کی حمایت ہے تو کیا غم ہے اگرچہ کل کے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: عبد الکریم عطا

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دِلا ہم کو محمد کی حمایت ہے تو کیا غم ہے

اگرچہ کل کے دن بھی جو قیامت ہے تو کیا غم ہے


ہمیں حضرت کے کلمہ پاک کا ورد و وظیفہ ہے

اگرچہ قبر کی شدت نہایت ہے تو کیا غم ہے


رہیں گے مومنو خلد بریں میں عیش و عشرت سے

اگر دنیائے فانی میں مصیبت ہے تو کیا غم ہے


عطاؔ خاطر پریشاں ہو نہ محشر کے عذابوں سے

تجھے نعت نبی لکھنے کی عادت ہے تو کیا غم ہے

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام