دنیا ہے ایک دشت تو گلزار آپ ہیں ۔ احمد ندیم قاسمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:35، 12 جولائی 2017ء از 39.55.59.130 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: احمد ندیم قاسمی ==== {{نعت}} ==== دنیا ہے ایک دشت تو گلزار آپ ہیں اس تیرگی میں مطلعِ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: احمد ندیم قاسمی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دنیا ہے ایک دشت تو گلزار آپ ہیں

اس تیرگی میں مطلعِ انوار آپ ہیں


یہ بھی ہے سچ کہ آپ کی گفتار ہے جمیل

یہ بھی ہے حق کہ صاحبِ کردار آپ ہیں


ہو لاکھ آفتابِ قیامت کی دھوپ تیز

میرے لیے تو سایہِ دیوار آپ ہیں


مجھ کو کسی سے حاجتِ چارہ گری نہیں

ہر غم مجھے عزیز کہ غم خوار آپ ہیں


انسان مال و زر کے جنوں میں ہے مبتلا

اس حشر میں ندیم کو درکار آپ ہیں