دکھا دو اب رُخ انور خدارا یارسول اللہ ۔ فوزیہ شیخ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:02، 21 نومبر 2017ء از 39.42.131.86 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم --------------------------------------- دکھادو اب رُخ ِ انور خدارا یارسول...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


دکھادو اب رُخ ِ انور خدارا یارسول اللہ 💝 ہیں مدت سے نگاہیں میری تشنہ یا رسول اللہ💝

تری فرقت میں روزوشب تڑپتی ہو ں مرے آقا شبِ ہجراں میں کر دو اب اجالا یا رسول اللہ 💝

تری چوکھٹ پہ جو آیا وہ دامن بھر کے جائے گا یہی دُکھیوں کا ہے واحد سہارا یا رسول اللہ 💝

کرے سیراب عالم کو سمندر تیری رحمت کا نہیں ممکن رھے کوئی بھی پیاسا یا رسول اللہ 💝

فلک معراج کی شب سے ہے نازاں اپنی قسمت پر کہ اس نے تھا قدم چوما تمہارا یا رسول اللہ 💝

فرشتے حشرمیں کھینچیں اگر سوئے جہنم تو ۔۔ مجھے دامان ِ رحمت میں چھپانا یا رسول اللہ 💝

گنہگارو نہ غم کرنا شفیع المذنبیں ھے وہ ملا کشتی کو طوفاں میں کنارا "یا رسول اللہ "💝

خدا شاہد اسے کوئی مصیبت چھو نہیں پائی محبت سے ھے جس نے بھی پکارا ""یا رسول اللہ ""💝

کوئی محبوب اپنا کب کسی سے بانٹ سکتا ہے کرم اس کا تجھے ہم میں اتارا یا رسول اللہ 💝

کہیں دنیا پکارے ہے کہیں عصیاں نے گھیرا ہے تو رُسوائی سے فوزی کو بچانا یا رسول اللہ 💝

فوزیہ شیخ