ذکر احمد سے منور میرا سینہ کر دے ۔ آصف مرزا
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:25، 1 جنوری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (ADMIN نے صفحہ ذکر احمد سے منور میرا سینہ کر دے مرے مولا، میرے یثرب کو مدینہ کر دے ۔ آصف مرزا کو بجانب [[ذکر احمد سے منور میرا سینہ کر دے ۔ آصف م...)
شاعر: آصف مرزا
برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ذکرِ احمد سے منور میرا سینہ کر دے
مرے مولا ، میرے یثرب کو مدینہ کر دے
دل صنم خانۂ دنیا میں ہوا ، سنگ خصال
اپنا ہم رنگ بنا ، اور نگینہ کر دے
اب کہیں اور گوارہ ہی نہیں ، جائے قرار
اپنے رستے میں مقرر ، مرا جینا کر دے
مجھ پہ یوں ٹوٹ کے برسے تری رحمت کاسحاب
آبِ اغیار سے خالی ، مرا مینا کر دے
دل دیا ہے تو اسے درد شناسی ہو عطا
آنکھ بخشی ہے جو تو نے ، اسے بینا کر دے
جا کے نکلے وہ سرِ حشر کنارِ کوثر
چشمِ گریاں میں رواں میرا سفینہ کر دے