روضے پہ اپنے مجھ کو بلا لیجے حضور ﷺ(ڈاکٹر جعفر جری ؔ )

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:32، 30 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: شاعر: ڈاکٹر جعفر جری ؔ (کریم نگر ) ﷺ روضے پہ اپنے مجھ کو بلا لیجے حضور ﷺ بے آسرا ہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: ڈاکٹر جعفر جری ؔ (کریم نگر )


روضے پہ اپنے مجھ کو بلا لیجے حضور ﷺ

بے آسرا ہوں اپنا بنا لیجے حضو ر ﷺ

حسر ت میں زندگی نہ کبھی ختم ہو کہیں

ہوں دور اپنے پاس بلا لیجے حضور ﷺ

شمع ہدایت آپ ہیں نور جہاں ہیں آپ

دنیا کی ظلمتوں سے بچا لیجے حضور ﷺ

شیطاں کے وسوسوں سے بچا لیجے مجھے

دامن میں رحمتوں کی چھپا لیجے حضور ﷺ

پستی میں ہوں گرا ہوا عیش و نشاط کی

مجھ کو بڑھا کے ہاتھ اُٹھا لیجے حضور ﷺ

طیبہ میں ہو بسر مری باقی تمام عمر

خدمت میں اب جریؔ کو لگا لیجے حضور ﷺ


"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی