رکھو رغبت شہِ دیں کی ثنا سے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 01:46، 4 مئی 2024ء از 152.59.12.156 (تبادلۂ خیال) («شاعر: مشاہد رضوی ==={{نعت }}=== رکھو رغبت شہِ دیں کی ثنا سے نکل جاؤ گے گردابِ بلا سے فلاح و فوز کی خواہش اگر ہے غرض رکھو شہِ دیں کی رضا سے بہارِ گلستانِ دوجہاں ہے یقیناً گیسوے شاہِ دنیٰ سے ہے قرآنِ مبیں آقا کی سیرت ذرا دیکھو تو ایماں کی ادا سے...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: مشاہد رضوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رکھو رغبت شہِ دیں کی ثنا سے

نکل جاؤ گے گردابِ بلا سے

فلاح و فوز کی خواہش اگر ہے

غرض رکھو شہِ دیں کی رضا سے

بہارِ گلستانِ دوجہاں ہے

یقیناً گیسوے شاہِ دنیٰ سے

ہے قرآنِ مبیں آقا کی سیرت

ذرا دیکھو تو ایماں کی ادا سے

متاعِ زندگانی بس یہی ہے

رکھو مضبوط رشتہ مصطفیٰ سے

مَرَض جو لادوا میرا ہوا تھا

مداوا مل گیا خاک شفا سے

نوازش ان کی یکساں ہے سبھی پر

کسے ملتا نہیں خیرالوریٰ سے

خدا و مصطفیٰ اُن سے ہوں راضی

جنھیں الفت ہے شاہِ کربلا سے

مشاہدؔ جلد پہنچے پھر مدینہ

نہ لوٹے روضۂ جنت نما سے

۱۰؍رمضان المبارک 1443ھ/12؍ اپریل 2022ء بروز منگل

٭٭٭

پچھلا کلام

ہم کو نعت سے بہتر شاعری نہیں ملتی

اگلا کلام

سرکار کی سیرت ہے بسی جب سے نظر میں