"زندگی جو گزارو گے سیرت کے ساتھ" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(«زندگی جو گزارو گے سیرت کے ساتھ پیش آئے گا ہر کوئی عزت کے ساتھ تم کو بخشے گا مولیٰ عروج و کمال نعت لکھتے رہو تم عقیدت کے ساتھ با ادب ان پہ بھیجو دُرود و سلام ہر نفس ہر گھڑی خوب کثرت کے ساتھ دیکھ لیں گے سبھی مصطفیٰ کا مقام جب وہ آئیں گے محشر میں ش...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
شاعر:  [[مشاہد رضوی]]
==={{نعت }}===
زندگی جو گزارو گے سیرت کے ساتھ
زندگی جو گزارو گے سیرت کے ساتھ



نسخہ بمطابق 11:53، 30 اپريل 2024ء

شاعر: مشاہد رضوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

زندگی جو گزارو گے سیرت کے ساتھ

پیش آئے گا ہر کوئی عزت کے ساتھ

تم کو بخشے گا مولیٰ عروج و کمال

نعت لکھتے رہو تم عقیدت کے ساتھ

با ادب ان پہ بھیجو دُرود و سلام

ہر نفس ہر گھڑی خوب کثرت کے ساتھ

دیکھ لیں گے سبھی مصطفیٰ کا مقام

جب وہ آئیں گے محشر میں شوکت کے ساتھ

ظلم کے بدلے میں دشمنِ جاں کو بھی

دیں دعائیں ہدایت کی رحمت کے ساتھ

وقتِ آخر مدینے کا رمضان ہو

ہے یہی التجا میری حسرت کے ساتھ

ہو مشاہدؔ پہ کچھ ایسا لطف و کرم

قبر سے یہ اٹھے ان کی مدحت کے ساتھ

۳؍ رمضان المبارک 1443ھ/5 ؍اپریل 2022ء بروز منگل