زندگی جو گزارو گے سیرت کے ساتھ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:17، 30 اپريل 2024ء از 152.59.8.84 (تبادلۂ خیال) («زندگی جو گزارو گے سیرت کے ساتھ پیش آئے گا ہر کوئی عزت کے ساتھ تم کو بخشے گا مولیٰ عروج و کمال نعت لکھتے رہو تم عقیدت کے ساتھ با ادب ان پہ بھیجو دُرود و سلام ہر نفس ہر گھڑی خوب کثرت کے ساتھ دیکھ لیں گے سبھی مصطفیٰ کا مقام جب وہ آئیں گے محشر میں ش...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

زندگی جو گزارو گے سیرت کے ساتھ

پیش آئے گا ہر کوئی عزت کے ساتھ

تم کو بخشے گا مولیٰ عروج و کمال

نعت لکھتے رہو تم عقیدت کے ساتھ

با ادب ان پہ بھیجو دُرود و سلام

ہر نفس ہر گھڑی خوب کثرت کے ساتھ

دیکھ لیں گے سبھی مصطفیٰ کا مقام

جب وہ آئیں گے محشر میں شوکت کے ساتھ

ظلم کے بدلے میں دشمنِ جاں کو بھی

دیں دعائیں ہدایت کی رحمت کے ساتھ

وقتِ آخر مدینے کا رمضان ہو

ہے یہی التجا میری حسرت کے ساتھ

ہو مشاہدؔ پہ کچھ ایسا لطف و کرم

قبر سے یہ اٹھے ان کی مدحت کے ساتھ

۳؍ رمضان المبارک 1443ھ/5 ؍اپریل 2022ء بروز منگل