سائبان ِ رحمت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


کتاب کا نام : سائبان ِ رحمت

شاعر : رام ساگر

سال اشاعت : 2018

سائبان رحمت کی اشاعت

ایودھیا(نیٹ نیوز) ہندو پنڈت رام ساگر پرتھوی پل نے اپنے نعتیہ کلام پر مشتمل مجموعے کو ’’سائبان رحمت‘‘ کے نام سے شائع کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا کے مندر رام لعل ویناس کے 68 سالہ پنڈٹ رام ساگر پرتھوی پل ’’ وشوا براہمن پریشد‘‘ کے صدر اور ادبی ذوق بھی رکھتے ہیں تاہم ان کی وجہ شہرت پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں مداح سرائی ہے ۔ وہ حمد و نعت لکھتے اور مشاعروں میں پڑھتے ہیں۔پنڈت رام ساگر مشاعروں میں ب اپنے کلام کا آغاز حمد سے کر کے نعتیہ اشعار پیش کرتے ہیں۔ اب انہوں نے اپنی حمداور نعتوں پر مشتمل کتاب سائبان رحمت کے نام سے شائع کی ہے جسے پورے بھارت میں سراہا جا رہا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم عالمگیر شخصیت تھے جنہوں نے انسانیت کو محبت اور شفقت کا درس دیا اور خواتین کو عزت و تکریم سے نوازا۔ ایسی ہمہ جہت شخصیت کو صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص کردینا انصاف نہیں، وہ پوری دنیا کے لیے رحمت ہیں جس کے سائے تلے پوری انسانیت فلاح پا سکتی ہے ۔ <ref> https://roznama92news.com/%DA%A9%D8%A7-%D9%86%D8%B9%D8%AA%DB%8C%DB%81-%DA%A9%D9%84%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%B0%D8%B1%DB%8C%D8%B9%DB%92-%D9%86%D8%A8%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%DB%8C%D9%85-%EF%B7%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%AE%D8%B1%D8%A7%D8%AC-%D8%B9%D9%82%DB%8C%D8%AF%D8%AA </ref>

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

حواشی و حوالہ جات