سانچہ:حمد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

حمدِ باری تعالی جل جلالہ

ہے ذکر ترا گلشن گلشن سبحان اللہ سبحان اللہ

مصروف ثنا ہیں سرور و سخن سبحان اللہ سبحان اللہ


غنچوں کی چٹک شبنم کی ضیا ، پھولوں کی مہک بلبل کی نوا ْ قاِئم ہے تجھی سے حسن چمن سبحان اللہ سبحان اللہ


کیا دیکھے کوئی وسعت تیری ، ہو کیسے بیاں عظمت تیری

عاجز ہے نظر قاصر ہے دہین سبحان اللہ سبحان اللہ


مطلوب بھی تو مقصود بھی تو، مسجود بھی تو معبود بھی تو

تو روح صبا تو جان چمن سبحان اللہ سبحان اللہ


ہر نقش تری قدرت کا نشاں، ہر نقش کے لب پر تیرا بیاں

ہر بزم میں تو موضوع سخن سبحان اللہ سبحان اللہ


میں نے جو کہا میں جو سنا، کچھ بھی نہ کہا کچھ بھی نہ سنا

ہے اس سے در تیرا مسکن سبحان اللہ سبحان اللہ


مٹی کو زباں دے کر اس کو اعجاز بیاں دینے والے

اعظم کو بھی دے توفیق سخن سبحان اللہ سبحان اللہ