سنی جس کسی نے صدائے محمد ۔ ہیریسن قربان

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 03:06، 4 نومبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : ہیریسن قربان === {{نعت }} === سنی جس کسی نے صدائے محمد ہوا قلب وجاں سے فدائے محمد...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : ہیریسن قربان

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سنی جس کسی نے صدائے محمد

ہوا قلب وجاں سے فدائے محمد


مجھے لے چلو اب مدینے میں یارو

وہاں مل رہی ہے ہوائے محمد


مٹی تیرگی جہالت جہاں سے

جو پھیلی عرب سے ضیائے محمد


اُٹھوں گا نہ اب آستانِ نبی سے

رہوں گا سدا میں گدائے محمد


بچائیں گے امت کو محشر میں وہ ہی

وہاں دیکھ لینا وفائے محمد


سرِ عرش ان کو خدا نے بلایا

کچھ ایسی تھی دلکش ادائے محمد


پسند آیا ان کو بھی قربان ؔ جب سے

جو میں کر رہا ہوں ثنائے محمد

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام