سورج رخِ صبح صادق پر کرنوں سے محمد ﷺلکھتا ہے (سہیل ؔ کاکوروی)

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:41، 30 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: شاعر: سہیل ؔ کاکوروی (یوپی) ﷺ سورج رخِ صبح صادق پر کرنوں سے محمد ﷺلکھتا ہے اور م...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: سہیل ؔ کاکوروی (یوپی)


سورج رخِ صبح صادق پر کرنوں سے محمد ﷺلکھتا ہے

اور مالکِ گلشن دل پہ مرے پھولوں سے محمد ﷺ لکھتا ہے

یوں نام ِ نبی ﷺکی عظمت کا احساس کرانے مالکِ کُل

وہ فہم بشر سے بالا تر لفظوں سے محمد ﷺ لکھتا ہے

جب بے خبری سے پوچھے ہم نے تخلیق ہوئے ہیںکیوں عالم

اک نور صفا کے ماتھے پر جذبوں سے محمد ﷺ لکھتا ہے

وہ مردِ مجاہد خون سے جو تاریخ ِ جہاں رنگین کرے

وہ حق کے لئے جاں دیتا ہے زخموں سے محمد ﷺ لکھتا ہے

عرفان کی موجیں اُٹھتی ہیں گرادب سمجھ کے پیتے ہیں

جب دل کا سمندر ہستی میں لہروں سے محمد ﷺ لکھتا ہے

اُسکو تو نظر آتا ہے وہی اک نام فضائے عالم پر

جو دل میں انہیں رکھتا ہے سدا آنکھوں سے محمد ﷺ لکھتا ہے

محسوس سہیل ؔمیں کرتا ہوں یہ یادِ نبی میں راتوں کو

اقصائے فلک پر دست ِ حسیں تاروں سے محمد ﷺ لکھتا ہے


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png