شان ان کی سوچیے اور سوچ میں کھو جایئے ۔ خورشید رضوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:38، 7 جولائی 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: خورشید رضوی ==== {{نعت}} ==== شان ان کی سوچیے اور سوچ میں کھو جایئے نعت کا دل میں خی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: خورشید رضوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شان ان کی سوچیے اور سوچ میں کھو جایئے

نعت کا دل میں خیال آئے تو چپ ہو جایئے


سونپ دیجے دیدہ تر کو زباں کی حسرتیں

اور اس عالم میں جتنا بن پڑے رو جایئے


یا حصار لفظ سے باہر زمین شعر میں

ہو سکے تو سرد آہوں کے شجر بو جایئے


اے زہے قسمت کسی دن خواب میں پیش حضور

فرط شادی سے ہمیشہ کے لئے سو جایئے


اے زہے قسمت اگر دشت جہاں میں آپﷺ کے

نقش پا پر چلتے نقش پا ہو جایئے