صفیہ ہارون

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:05، 20 مارچ 2020ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} زمرہ: ناقدین و محققین {{ٹکر 1 }} صفیہ ہارون، 4 ستمبر 1994ء کو ضلع قصور کے شہر پتو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

صفیہ ہارون، 4 ستمبر 1994ء کو ضلع قصور کے شہرپتوکی میں پیدا ہوئی۔ صفیہ ہارون کالم نگار اور مصنفہ ہیں۔انہوں نے کچھ آزاد نظمیں بھی لکھی ہیں۔ آج کل نعت گوئی پر مقالہ لکھ رہی ہیں۔ ان کے مقالے کا عنوان "ترقی پسند تحریک کی نعتیہ شاعری" ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ مختلف ویب چینلز کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔ نعت گوئی کے موضوع پر کام کرنے کے حوالے سے اُن کا کہنا ہے کہ "میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ خالقِ باری تعالیٰ کی بابرکت ذات اپنے محبوب سید الانبیاﷺ کی تعریف و توصیف پر مشتمل نعت گوئی پر تحقیق کا کام مجھ حقیر ذات سے لے گی۔" انہوں نے مزید بتایا کہ وہ آج کل ترقی پسند تحریک کے شعرا کی نعتیہ شاعری کو منظرِ عام پر لانے کا کام کر رہی ہیں۔ اہلِ علم و ادب اور نعت گویانِ رسولﷺ کی طرف سے ان کے کام کو سراہا جا رہا ہے۔ ان شاء اللّٰہ اُمید ہے کہ اُن کا تحقیقی کام اعلٰی پاۓ کا کام ہو گا اور اردو ادب میں ایک نئی راہ نکالنے میں ممدومعاون ثابت ہو گا اور ساتھ ہی محققینِ نعت کے لیے بھی مشعلِ راہ ثابت ہو گا۔


دیگر معلومات

نعت گوئی کی بارے ان کا نظریہ"'

نعت گوئی کے حوالے سے اُن کا کہنا ہے کہ: نعت وہ آئینہ ہے جس میں نعت گو شاعر کی شاعری کا عکس نمایاں ہوتا ہے۔ نعت کہنے والے کو نعت گو یا ناعت کہا جاتا ہے۔ نعت گو شاعر کے لیے ضروری ہے کہ اس کا دل آقاۓ دو جہاں حضرت محمدﷺ کی محبت سے لبریز ہو۔ نعت لکھنا اور نعت کہنا دونوں مشکل ترین کام ہیں۔ ذرا سی لغزش آپ کے ایمان کو متزلزل کر سکتی ہے۔ یہ تو عطاۓ ربّی ہے اور فیضانِ رسولﷺ ہے جو نعت گویان کو خاص طور پر عطا ہوا ہے۔"

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات