صہبا اختر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

صہبا اختر

Sehba Akhtar.jpg

صہبا اختر 30 ستمبر، 1931ء کو جموں، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد منشی رحمت علی کا تعلق امرتسر سے تھا،وہ آغا حشر کاشمیری کے ہم عصر تھے ۔ صہبا اختر نے بریلی سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لیا مگر اسی دوران پاکستان کا قیام عمل میں آگیا اور انہیں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آنا پڑا۔ پاکستان آنے کے بعد صہبا اختر نے بہت نامساعد حالات میں زندگی بسر کی[1]۔ پھر انہوں نے محکمہ خوراک میں بطور انسپکٹر ملازمت اختیار کی اور ترقی کرکے راشننگ کنٹرولر کے عہدے تک پہنچ کر ریٹائر ہوئے۔ صہبا اختر 19 فروری، 1996ء کو کراچی، پاکستان میں حرکت قلب بند ہونے سبب انتقال کرگئے اور گلشن اقبال کے قبرستان میں سپرد خاک ہوئے۔ <ref> اردو ویکیپیڈیا </ref>


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


نعت کی بزمِ ادب میں آج صہبا میں بھی ہوں

دست بستہ لفظ بھی ہیں، دست بستہ میں بھی ہوں


میں سمو لایا ہوں شعروں میں بنامِ مصطفٰی(ص)

روشنی کا وہ سمندر جس کا پیاسا میں بھی ہوں


ایک بے سایہ کا سایہ ساتھ رہتا ہے سدا

ورنہ اپنی ذات کے صحرا میں تنہا میں بھی ہوں


وہ نہ ہوتے تو کہاں ہوتا مِرا اپنا وجود

زندگی یوں ہے کہ اُن کا ایک صدقہ میں بھی ہوں


خاک کے ٹوٹے ہوئے دل جوڑنے والا ہے تُو

سُن اے شیشوں کے مسیحا! دل شکستہ میں بھی ہوں


جب سخن کی داد ملتی ہے سکوتِ عرش سے

تب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ گویا میں بھی ہوں!

شراکتیں

صارف: ارم نقوی نے شروع کیا


حواشی و حوالہ جات