ظفر علی خاں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:20، 17 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====اے خاور حجاز کے رخشندہ آفتاب==== اے خور حجاز کے رخشندہ آفتاب صبح ازل ہے تیری تجلی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نمونہ کلام

اے خاور حجاز کے رخشندہ آفتاب

اے خور حجاز کے رخشندہ آفتاب

صبح ازل ہے تیری تجلی سے فیض یاب


زینت ازل کی ہے تو ہے رونق ابد کی تو

دونوں میں جلوہ ریز ہے تیرا ہی رنگ و آب


چوما ہے قدسیوں نے تیرے آستانہ کو

تھامی ہے آسمان نے جھک کر تیری رکاب


شایاں ے تجھ کو سرور کونینﷺ کا لقب

نازاں ہے تجھ پہ رحمت دارین کا خطاب


برسا ہے شرق و غرب پہ ابر رم تیرا

آدم کی نسل پر ترے احساں ہیں بے حساب


پیدا ہوئی نہ تیرے مواخات کی نظیر

لایا نہ کوئی تیری مساوات کا جواب


خیر البشر ہے تو، تو خیر الامم و ہ قوم

جس کو ہے تیری ذات گرامی سے انتساب


شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی