"عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسول ۔ بیدم شاہ وارثی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 43: سطر 43:
==== نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی ====
==== نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی ====


[http://www.naatview.com/1516-2/ | سید محمد فصیح الدین سہروردی کی آواز میں]


=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===


[[بیدم شاہ وارثی]]
[[بیدم شاہ وارثی]]

نسخہ بمطابق 06:04، 16 مئی 2017ء


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسولﷺ

کہاں کہاں لیے پھرتی ہے جستجوئے رسولﷺ


خوشا وہ دل کہ ہو جس دل میں آرزوئے رسولﷺ

خوشا وہ آنکھ جو ہو محو حسن روئے رسولﷺ


تلاش نقش کف پائے مصطفیﷺ کی قسم

چنے ہیں آنکھوں سے ذرات خاک کوئے رسولﷺ


پھر ان کے نشئہ عرفاں کا پوچھنا کیا ہے

جو پی چکے ہیں ازل میں مئے سبوئے رسولﷺ


بلائیں لوں تری اے جذب شوق صل علی

کہ آج دامن دل کھچ رہا ہے سوئے رسولﷺ


شگفتہ گلشن زہرا کا ہر گل تر ہے

کسی میں رنگ علی اور کسی میں بوئے رسولﷺ


عجب تماشا ہو میدان حشر میں بیدم

کہ سب ہوں پیش خدا اور میں روبروئے رسول


نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی

| سید محمد فصیح الدین سہروردی کی آواز میں

مزید دیکھیے

بیدم شاہ وارثی