"عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسول ۔ بیدم شاہ وارثی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}


[[زمرہ: نعت گو شعراء]]
شاعر: [[بیدم وارثی ]]
 
==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ====


==== {{نعت }} ====


عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسولﷺ
عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسولﷺ

نسخہ بمطابق 18:46، 3 جولائی 2017ء


شاعر: بیدم وارثی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسولﷺ

کہاں کہاں لیے پھرتی ہے جستجوئے رسولﷺ


خوشا وہ دل کہ ہو جس دل میں آرزوئے رسولﷺ

خوشا وہ آنکھ جو ہو محو حسن روئے رسولﷺ


تلاش نقش کف پائے مصطفیﷺ کی قسم

چنے ہیں آنکھوں سے ذرات خاک کوئے رسولﷺ


پھر ان کے نشئہ عرفاں کا پوچھنا کیا ہے

جو پی چکے ہیں ازل میں مئے سبوئے رسولﷺ


بلائیں لوں تری اے جذب شوق صل علی

کہ آج دامن دل کھچ رہا ہے سوئے رسولﷺ


شگفتہ گلشن زہرا کا ہر گل تر ہے

کسی میں رنگ علی اور کسی میں بوئے رسولﷺ


عجب تماشا ہو میدان حشر میں بیدم

کہ سب ہوں پیش خدا اور میں روبروئے رسول


نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی

| سید محمد فصیح الدین سہروردی کی آواز میں

| ذولفقار علی کی آواز میں

مزید دیکھیے

بیدم شاہ وارثی