عزیز احسن

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:43، 9 جنوری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ڈاکٹر عزیز احسن اکیسویں صدی کے اہم نعت گو شاعر، نقاد اور محقق ہیں ۔ اصل نام عبدالعزیز خان ولد عبدا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

ڈاکٹر عزیز احسن اکیسویں صدی کے اہم نعت گو شاعر، نقاد اور محقق ہیں ۔ اصل نام عبدالعزیز خان ولد عبدالحمید خان ہے اور عزیز احسن قلمی نام ہے ۔ 31 اگست 1947 کو کو جے پور ، بھارت میں پیدا ہوئے ۔ 1948 میں والد صاحب نے پاکستان میں ہجرت کر لی ۔ بی کام 1970 کے بعد تیل اور گیس کی ترقیاتی کارپو یشن میں نوکری کر لی اور ڈپی چیف انٹرنل آڈیٹر کی حیثیت سے 2009 کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر اعزاز کے ساتھ رخصت ہوئے ۔ دوران ملازمت اپنا تعلیمی او ادبی سفر جاری رکھا ۔ فاضل اردو ، ایل ایل بی ، ایم فل اقبالیات ، پی ایچ ڈی اردو اور پی ایچ ڈی نعت کی منازل طے کیں ۔ روزنامہ جسارت ، کراچی کے ادبی صفحات پر شائع ہوتے رہے ۔ ریڈیو پاکستان ، کراچی عالمی سروس سے 1982 تا 1984 بے شمار کتابوں پر تبصرے نشر کئے اور دور حاضر میں QTV ، PTV اور دیگر ٹیلی ویژن چینل پر نعتیہ ادب کے حوالے سے بے شمار پروگرامز میں بحثیت ناقد و مبصر شرکت کی ۔ QTV کا پروگرام "خوشبوئے حسان " سر فہرست ہے ۔


مجموعہ ہائے کلام

"تیرے ہی خواب میں رہنا " شعری مجموعہ ۔ 2010

" شہپر ِ توفیق " ، نعتیہ شاعری ، 2009

"امید طبیہ رسی " نعتیہ شاعری ، 2012

تصنیفات

1۔ اردو ادب اور جدید اسالیب ، تنقیدی مضامین ، 1998

2۔ نعت کی تخلیقی سچائیاں ، تنقیدی مضامین ، 2003

3۔ نعت کے تنقیدی آفاق ، تنقیدی مضامین ، 2010

4۔ رموز بے خود کا فنی و فکری جائزہ برائے ایم فل اقبالیات ، 2011

5۔ اردو نعتیہ ادب کے انتقادی سرمائے کا تحقیقی مطالعیہ برائے پی ایچ ڈی 2013

6۔ پاکستان میں اردو نعت کا ادبی سفر 2014

7۔ تعلق بالرسول کے تقاضے اور ہم ، کتابچہ ، 2014

8۔ نعتیہ ادب کے تنقیدی زاویے ، تنقیدی مضامین ، 2015

تالیفات

1۔ جواہر النعت ، نعتیہ انتخاب ، 1981

2۔ م ص ، نعتیہ مجموعہ ، فدا خال دہلوی 1983

3۔ " خوابوں میں سنہری جالی ہے " ، نعتیہ مجموعہ ، سید صبیح الدین رحمانی

اور چند دیگر شاعری کی کتابیں

حواشی و حوالہ جات