غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:49، 21 دسمبر 2016ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: بشکریہ سید شاکر القادری __TOC__ == تاریخ== غیر مسلم شعراءکی نعت گوئی کا آغاز جنوبی ہند سے ہو چکا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

بشکریہ سید شاکر القادری

تاریخ

غیر مسلم شعراءکی نعت گوئی کا آغاز جنوبی ہند سے ہو چکا تھا اور مسلم شعراءکی طرح ان لوگوں نے بھی عقیدت و محبت کے اظہار کے لیے حضور اکرم کی سیرت و نعت کو اپنی تخلیقات کا موضوع بنا یا۔لیکن حقیقی دور 1857کی جنگ ِآزادی کے بعد سے شروع ہوا۔مخلوط معاشرے میں اگرچہ ہندو مسلم تعلقات میں ایک کشیدگی ہمیشہ رہی اور دونوں قوموں کے تہذیب و تمدن میں واضح اختلاف رہا، اس کے باوجود اہلِ فکر و قلم کے حلقوں میں رواداری کی ایک انوکھی فضا ملتی ہے۔غیر مسلم شعرا کی نعتوں کو جمع کرنے کی سب سے پہلے کوشش مشہور شاعر مرحوم والی آسی نے کی تھی اور اس کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔ یوں تو اردو میں غیرمسلم نعت گو شعرا کی تعداد کئی سو تک پہنچتی ہے۔ لیکن نور میرٹھی نے جو کتاب ” بہ ہرزماں بہ ہر زباں“ مرتب کی وہ بہت اہمیت کی حامل ہے اس میں انہوں نے 336 ہندو شعراءکی نعتوں کویکجا کیا ہے


قابل ذکر غیر مسلم نعت گو

  • منشی شنکر لال ساقی(1890) (محمد دین فوق،اذان تبکدہ ص 33-35)

٭ مہاراجہ سرکشن پرشاد(م 1359ھ) (کشن پرشاد شاد،ہدیہ شادص92)

٭ دلو رام کوثری (1365ھ) (محمد دین فوق،اذان تبکدہ ص24)

٭ عرش ملیسانی (عرش ملیسانی،آہنگِ حجاز ص۶

  • منشی بالا سہائے متصدی(پرچہ درشان محمد مصطفی1905ئ، جلسہ مولود شریف مع غزلیات ونعت محمد مصطفی1907ئ
  • پنڈت شیو ناتھ چک کیف م1914(مناجات کیف1898ئ،دیوان کیف1907)
  • منشی للتا پرشاد شاد 1886-1959(مخزن اسرار معرفت،نالہ دل خراش1949،پنجہ پنج تن
  • پربھو دیال رقم(پ1891)(تحفہ عید میلاد النبی1958)
  • پنڈت دیا شنکر نسیم لکھنوی 1811-1844(مثنوی گلزار نسیم)
  • شیو پرشاد وہبی لکھنوی (مرقع از ژنگ1880)
  • منشی درگا سہائے سرور جہان آبادی 1873-1910ء(جام سرور، خمخانہ سرور)*
  • مہر لال سونی ضیا(پ1913)(طلوع1933،نئی صبح1951،گردِ راہ1962
  • چاند بہاری لال ماتھر صبا (پ1885)
  • جگن ناتھ آزاد ھ (پ1918
  • کنور مہندر سنگھ بیدی (پ(1910
  • منشی روپ چند
  • پیارے لال رونق
  • چندی پرشاد شیدا
  • مہاراج بہادر برق
  • منشی لچھمی نرائن سخا
  • تربھون شنکر عارف
  • پنڈت لبھو رام جوش ملسیانی
  • علامہ تربھون ناتھ زار زتشی دہلوی
  • تلوک چندر محروم، گوپی ناتھ امن
  • پنڈت نوبت رائے نظر
  • پنڈت امر ناتھ آشفتہ دہلوی*
  • بھگوت رائے راحت کاکوروی
  • مہاراجہ کشن پرساد
  • پنڈت برج نرائن دتا تریا کیفی
  • رگھوپتی سہائے فراق گورکھپوری
  • کرشن موہن*
  • چندر پرکاش جوہر بجنوری
  • آنند موہن زتشی
  • گلزار دہلوی
  • پنڈت دیا پرساد غوری
  • اوما شنکر شاداں
  • اشونی کمار اشرف
  • ہری مہتا ہری
  • چند ر بھان خیال