فوزیہ شیخ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:18، 18 فروری 2017ء از 39.42.163.21 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: حرفِ ثنا کے پیچھے کامل مرا یقیں ہے ہر ایک حرف میرا زرِ عشق کا امیں ہے رب کا کلام دیکھو مدحت میں...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

حرفِ ثنا کے پیچھے کامل مرا یقیں ہے ہر ایک حرف میرا زرِ عشق کا امیں ہے

رب کا کلام دیکھو مدحت میں جھومتا ہے شانِ نبی میں اترا ہر لفظ عنبریں ہے

عرشِ ِبریں کی صورت روضے کی جالیاں ہیں قدموں کی خاک آقا ، جنت سے دلنشیں ہے

مالا ہے موتیوں کی جس میں سب انبیاء ہیں 

محبوب ِ حق تعالیٰ ان میں حسیں تریں ہے

ہیں قلب و روحِ تشنہ، محوِ طوافِ روضہ

ہو اذنِ باریابی یہ شوقِ اولیں ہے

جو مانگتا ھے ان سے صدقہ ردائے زہرہ جود و کرم کی بارش محشر میں بالیقیں ہے،

عالم کی سب لطافت ، اس نورِ اولیّں سے جس پیکر ِ صفا کا ، سایا کہیں نہیں ہے

آقا کے در کی نسبت فوزی کا ہے اثاثہ جن و بشر ، ملائک سب کی نظر وہیں ہے

فوزیہ شـــــــیخ