فیض ان کے عام ہو گئے ۔ ریاض الدین سہروردی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:29، 27 فروری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : ریاض الدین سہروردی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فیض اُن کے عام ہوگئے

دو جہاں غلام ہوگئے


ان کے جو غلام ہوگئے

وقت کے امام ہوگئے


نام لیوا ان کے جو ہوئے

ان کے اونچے نام ہوگئے


واسطہ دیا جو آپ کا

میرے سارے کام ہوگئے


فرش سے وہ جا کے عرش پر

رب سے ہم کلام ہو گئے


جب بلایا آقا نے

خود ہی انتظام ہوگئے


مصطفے کی شان دیکھ کر

بادشاہ غلام ہوگئے


مقتدی ہیں سارے انبیاء

مصطفے امام ہوگئے


مدح خواں ہیں آپ کے خواص

نعت خواں عوام ہوگئے


صف بہ صف کھڑے ہیں سب شہید

اور حسین امام ہوگئے


وقف ِ نعت خوانی اے ریاض

میرے صبح و شام ہوگئے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام