"لطف عمیم ہو گیا ، رحمت عام کے سبب ۔ ارشد محمود ناشاد" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: ارشد محمود ناشاد ==== {{نعت}} ==== لطفِ عمیم ہو گیا ، رحمتِ عام کے سبب بزمِ جہاں ہے...)
 
 
سطر 21: سطر 21:




خلق کو راستہ ملا ، تیرے عمل کے حسن سے  
خلق کو راستہ ملا ، تیرے عمل کے حسن سے  


رازِ حیات منکشف ، تیرے کلام کے سبب
رازِ حیات منکشف ، تیرے کلام کے سبب

حالیہ نسخہ بمطابق 05:57، 26 اکتوبر 2017ء


شاعر: ارشد محمود ناشاد

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

لطفِ عمیم ہو گیا ، رحمتِ عام کے سبب

بزمِ جہاں ہے نور نور ، ماہِ تمام کے سبب


شرک کی سانس اُکھڑ گئی ، کفر کا دم نکل گیا

تیرے پیام کے طفیل ، تیرے نظام کے سبب


تُجھ سے ہوا جو منتسب ، اُس کا نصیب جاگ اُٹھا

خاکِ عرب ہے سر بلند ، تیرے قیام کے سبب


خلق کو راستہ ملا ، تیرے عمل کے حسن سے

رازِ حیات منکشف ، تیرے کلام کے سبب


ہونٹوں پہ دل کشی رہے ، دل کی کلی کھلی رہے

گاہے درود کے سبب ، گاہے سلام کے سبب


بے کس و بے مقام بھی ، اُن کے طفیل باشرف

صنفِ لطیف معتبر ، فخرِ انام کے سبب


کُچھ بھی نہیں ہے زادِ ھشر ، خالی ہے کاسۂ عمل

پھر بھی یقیں نجات کا ، ہاں! ترے نام کے سبب