مثنویات ِ محسن کاکوروی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 04:17، 31 مارچ 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{ بسم اللہ }} ==مثنویات محسن کاکوروی == (۱)صبحِ تجلّی(۲)چراغِ کعبہ(۳)شفاعت و نجات(۴)فغانِ محسنؔ (۵)نگار...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


مثنویات محسن کاکوروی

(۱)صبحِ تجلّی(۲)چراغِ کعبہ(۳)شفاعت و نجات(۴)فغانِ محسنؔ (۵)نگارستانِ الفت


صبح تجلی

’’صبحِ تجلّی‘‘ میں رسولِ مکرم ﷺ کی ولادتِ پاک کا ذکرِ جمیل بہت ہی حسیٖن اور خوب صورت شاعرانہ انداز میں کیا ہے۔ اشعار میں منظر نگاری اور مصوری کا حسن پوری شان و شوکت کے ساتھ جلوہ گر ہے۔

بیضاویِ صبح کا بیاں ہے تفسیرِ کتابِ آسماں ہے

سبزہ ہے کنار آبِ جو پر یا خضر ہے مستعد وضو پر

غنچے میں خامشی کا عالم یا صومِ سکوت میں ہے مریم

چراغ کعبہ

’چراغِ کعبہ ‘ ‘' میں محسنؔ نے نبیِ کریم ﷺ کا سراپا بیان کیاہے نیز واقعۂ معراج النبی کا تذکرۂ خیر بھی کیاہے اور’’ شفاعت ونجات‘‘ میں اُخروی سرفرازی اور کامرانی کی خواہش وتمناکاشعرانہ اظہار کیا ہے۔ محسن کاکوروی کے متنازعہ اشعار بھی اسی مثنوی میں ہیں۔

عینیت سے غیرِ رب کو رب سے

غیریتِ عین کو عرب سے

ذاتِ احمد تھی یا خدا تھا

سایا کیا میم تک جدا تھا


مزید دیکھیے

محسن کاکوروی