مجھ کو تو اپنی جاں سے بھی پیارا ہے ان کا نام ۔ احمد ندیم قاسمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:18، 12 جولائی 2017ء از 39.55.59.130 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: احمد ندیم قاسمی ==== {{نعت}} ==== مجھ کو تو اپنی جاں سے بھی پیارا ہے ان کا نام شب ہے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: احمد ندیم قاسمی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مجھ کو تو اپنی جاں سے بھی پیارا ہے ان کا نام

شب ہے اگر حیات ، ستارا ہے ان کا نام


تنہائی کس طرح مجھے محصور کر سکے

جب میرے دل میں انجمن آرا ہے ان کا نام


ہر شخص کے دکھوں کا مداوا ہے ان کی ذات

سب پاشکستگاں کا سہارا ہے ان کا نام


بے یاروں ، بے کسوں کا اثاثہ ہے ان کی یاد

بے چارگانِ دہر کا چارا ہے ان کا نام


لب وا رہیں تو اسمِ مُحمّد ادا نہ ہو

اظہارِ مدعا کا اشارہ ہے ان کا نام


لفظ مُحمّد اصل میں ہے نطق کا جمال

لحنِ خدا نے خود ہی سنوارا ہے ان کا نام


قرآن پاک ان پہ اتارا گیا ندیم

اور میں نے اپنے دل پہ اتارا ہے ان کا نام