محشر میں دی فرشتوں نے داور کو یہ خبر دلو رام کوثری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 02:58، 29 جولائی 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: دلو رام کوثری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محشر میں دی فرشتوں نے داور کو یہ خبر

ہندو ہے ایک احمد مرسل کا مدح گر


ہے بت پرست گرچہ وہ، لیکن ہے نعت گو

احمد کی نعت لکھتا ہے دنیا میں بیشتر


ہے نام دلو رام، تخلص ہے کوثری

لے جائیں اس کو خلد میں یا جانب سقر


سنتے ہی یہ ملائکہ سے اک انوکھی بات

فرمایا ذوالجلال نے جنت ہے اس کا گھر

اللہ اکبر، احمد مرسل کا یہ لحاظ

کی حق نے لطف کی سگ دنیا پہ بھی نظر


شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صارف : اقتدار احمد خان

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دلو رام کوثری | غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی