محمد مصطفی کا آستاں ہے ۔ گستاخ بخاری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:41، 18 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: گستاخ بخاری ==== {{نعت}} ==== محمد مصطفیٰ کا آستاں ہے مدینے میں بہار بے خزاں ہے زم...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: گستاخ بخاری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محمد مصطفیٰ کا آستاں ہے

مدینے میں بہار بے خزاں ہے


زمیں جیسے سمٹ کر رہ گئی ہے

مرے سر پر مکمل آسماں ہے


محمد مصطفیٰ کا نامِ نامی

سماعت زا ہے اور تنویرِ جاں ہے


بہ جز یزداں، محمد کے علاوہ

کوئی رحمت میں اتنا بے کراں ہے؟


اولوالابصار اس پر متفق ہیں

محمد ہی تو سرِ کُن فکاں ہے


محمد مصطفیٰ اُنظُر اِلَینا

وجودِ رُوحِ اُمّت خُوں چکاں ہے


ہماری بے بسی بے چارگی اب

ہمارے ضعفِ دیں کی ترجماں ہے


شدائد موسموں کے کھا رہے ہیں

نہ طاقت ہے نہ سر پر سائباں ہے


دلِ گستاخ پر یہ لگ رہا ہے

فضائے علم وحکمت بدگماں ہے