مصروف ثنا میں ہے ثناخوان محمد ۔ رضوی امروہوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:01، 18 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: رضوی امروہوی ==== {{نعت}} ==== مصروفِ ثنا میں ہے ثناخوانِ محمد ہے نغمہ سرا بلبل بست...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: رضوی امروہوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مصروفِ ثنا میں ہے ثناخوانِ محمد

ہے نغمہ سرا بلبل بستانِ محمد


خوش رنگ گُل وغنچہ معطّر ہیں فضائیں

صد رشکِ بہاراں ہے گلستانِ محمد


رضواں درِ جنت پہ ہمیں دیکھ کے بولا

آنے دو انہیں یہ ہیں غلامانِ محمد


محشر میں گنہگاروں کی بن جائے گی بگڑی

مل جائے اگر سایۂ دامانِ محمد


معراجِ نبی عرش کی عظمت کا سبب ہے

یوں کہیے یہ ہے عرش پہ احسانِ محمد


یہ نہ تھے تو بس اللہ تھا دنیا تھی نہ عقبیٰ

سمجھے بھی تو کس طور کوئی شانِ مصطفیٰ


رضوی یہ تقاضہ ہے غلامی کا نبی کی

جو کچھ بھی لکھو، لکھو بہ عنوانِ محمد