میر تقی میر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:26، 20 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ ککلام=== ====جلوہ نہیں ہے نظم میں حسن قبول کا==== جلوہ نہیں ہے نظم میں حسن قبول کا دیواں میں ش...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نمونہ ککلام

جلوہ نہیں ہے نظم میں حسن قبول کا

جلوہ نہیں ہے نظم میں حسن قبول کا

دیواں میں شعر گر نہیں نعت رسولﷺ کا


حق کی طلب کی ہے ، کچھ تو محمدﷺ پرست ہو

ایسا وسیلہ ہے یہ خدا کے وصول کا


مطلوب ہے زمان و مکان و جہان سے

محبوب ہے خدا کا، فلک کا عقول کا


جن مردماں کو آنکھیں دیاں ہیں خدا نے دے

سرمہ کریں ہیں رہ کے تری خاک و دھول کا


مقصود ہے علی کا دل کا، سبھی کا تو

ہے قصد سب کو تیری رضا کے حصول کا

شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی