"میں بیت اللہ سے مسعود تحفہ لے کے آیا ہوں (سید مسعود حسن مسعودؔ )" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: ﷺ میں بیت اللہ سے مسعود تحفہ لے کے آیا ہوں غلاف کعبہ ٔ اقدس کا ٹکرا لے کے آیا ہوں خدا کی راہ کا یث...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 39: سطر 39:
نہایت سخت تھی مسعودؔ عصیاں کی گراں باری
نہایت سخت تھی مسعودؔ عصیاں کی گراں باری


مگر حضرت سے بخشش کا سہارا لے کے آیا ہوں  
مگر حضرت سے بخشش کا سہارا لے کے آیا ہوں
 
 
پ ۱۸۸۵؁ء و ۱۹۷۲ء؁

حالیہ نسخہ بمطابق 08:50، 29 مارچ 2018ء

میں بیت اللہ سے مسعود تحفہ لے کے آیا ہوں

غلاف کعبہ ٔ اقدس کا ٹکرا لے کے آیا ہوں

خدا کی راہ کا یثرب سے سودا لے کے آیا ہوں

حقیقت میں طریقت کا یہ تمغہ لے کے آیا ہوں

ہے اب پیشِ نگاہ ِ شو ق ہر دم شانِ رحمت کی

بتاؤں کیا کہ اس سرکار سے کیا لے کے آیا ہوں

سماتا ہی نہیں نظروں میں میری طور کا منظر

کسی کا دل کے آئینے میں جلوہ لے کے آیا ہوں

شرف حاصل ہوا دربار احمد میں رسائی کا

میں بیمار محبت تھا مداوا لے کے آیا ہوں

میرے سینے میں عکس گنبد خضریٰ منوّر ہے

میں گویا کعبہ ٔ دل میں مدینہ لے کے آیا ہوں

شفاعت کا بھروسہ نقدِ رحمت ہاتھ آیا ہے

مدینہ اور مکہ سے خزانہ لے کے آیا ہوں

جو مانگا حق سے وہ پایا رسول اللہ کے در سے

کہوں کیا حضرت واعظ میں کیا کیا لے کے آیا ہوں

گیا تھا سوئے کعبہ ساز آہنگِ جنوں لے کے

مدینہ سے عجب پُر کیف نغمہ لے کے آیا ہوں

نہایت سخت تھی مسعودؔ عصیاں کی گراں باری

مگر حضرت سے بخشش کا سہارا لے کے آیا ہوں