میں سجدہ کروں یا کہ دل سنبھالوں ۔ محمد بخش مسلم

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:36، 17 دسمبر 2018ء از 86.98.66.212 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فلک کے نظارو زمیں کی بہارو ، سب عیدیں مناؤ حضور آ گئے ہیں...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فلک کے نظارو زمیں کی بہارو ، سب عیدیں مناؤ حضور آ گئے ہیں

اٹھو غم کے مارو چلو بے سہارو خبر یہ سناؤ حضور آ گئے ہیں


انوکھا نرالا وہ ذیشان آیا وہ سارے رسولوں کا سلطان آیا

ارے کج کلاہو ارے بادشاہو نگاہیں جھکاؤ حضور آ گئے ہیں


ہوا چار سو رحمتوں کا بسیرا اجالا اجالا سویرا سویرا

حلیمہ کو پہنچی خبر آمنہ کی میرے گھر میں آؤ حضور آ گئے ہیں


ہواؤں میں جذبات ہیں مرحبا کے فضاؤں میں نغمات صل علیٰ کے

درودوں کے کجرے سلاموں کے تحفے غلامو سجاؤ حضور آ گئے ہیں


کہاں میں ظہوری کہاں ان کی باتیں کرم ہی کرم ہے یہ دن اور راتیں

جہاں پر بھی جاؤ دلوں کو جگاؤ یہی کہتے جاؤ حضور آ گئے ہیں

ترچھا متن