میں نے یہ مانا کہ وہ میرا ہے تو سب کا بھی وہی ۔ احمد ندیم قاسمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:10، 12 جولائی 2017ء از 39.55.59.130 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: احمد ندیم قاسمی ==== {{نعت}} ==== میں نے یہ مانا کہ وہ میرا ہے تو سب کا بھی وہی مجھ ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: احمد ندیم قاسمی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میں نے یہ مانا کہ وہ میرا ہے تو سب کا بھی وہی

مجھ کو یہ ناز ، وہ سب کا ہے تو میرا بھی وہی


وہ مری عقل میں ہے ، وہ میرے وجدان میں ہے

میری دنیا بھی وہی ہے ، مری عقبی بھی وہی


وہ جو برسا مری تشکیک کے صحراؤں میں

میرے وہموں کی شبِ تار میں چمکا بھی وہی


وہ بشَر ہے کہ یہی اس کا ارشاد مگر

اس جہانِ بشریت میں ہے یکتا بھی وہی


گرچہ پرکار مشیت کا وہی دائرہ ہے

لیکن اس دائرے کا مرکزی نکتہ بھی وہی